آپ سوچ بھی نہیں سکتے اس بار پی ایس ایل کتنا بڑا ہونیوالا ہے، رمیز راجا
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس بار پی ایس ایل کتنا بڑا ہونے والا ہے۔ کراچی میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 8 کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ اسپانسرز نے ہمارا پہلے دن سے ساتھ نبھایا ہے، کوشش ہے کہ ہر سال اس برانڈ کو بڑے سے بڑا بنایا جائے۔
رمیز راجا کا کہنا تھا کہ بڑے،بڑے پلیئرز اس ایڈیشن کیلئے رجسٹرڈ ہوئے ہیں،گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کی آمدن میں کافی اضافہ ہوا، آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس بار پی ایس ایل کتنا بڑا ہونے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا ہیش ٹیگ ’سوچ ہے آپ کی‘ رکھا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے 8 ویں سیزن میں کونسا کھلاڑی کس ٹیم میں ہوگا ،آج فیصلہ ہوجائے گا۔