افغان صورتحال، دہشتگردی اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے: صدر پاکستان

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورت حال، دہشتگردی کے واقعات اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے۔ صدر مملکت کا پانچویں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سیلاب میں ریلیف اور بحالی کے کاموں میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال، دہشتگردی کے واقعات اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے، بھارت نے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنے کے لیے دفاع پر بے پناہ بجٹ لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنےکم وسائل کے باوجود 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی، روس اور یوکرین کی کشیدگی سے ترقی پذیر ملک سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، سرد جنگ کے باعث بھی انسانیت کو نقصان پہنچا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *