کراچی ٹیسٹ کیلئے پاکستان اور انگلش ٹیم کی تیاریاں، کپتان اور کوچز کا پچ کا جائزہ

پاکستان اور  انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے کراچی ٹیسٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔  تیسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں دونوں ٹیمیں اپنی پوری اسٹرینتھ کے ساتھ پریکٹس کے لیے اسٹیڈیم پہنچیں جہاں انگلش ٹیم کے چند کھلاڑیوں نے پریکٹس  کی اور بعض کھلاڑیوں نے پچ کا جائزہ  لیا۔ انگلینڈ ٹیم کے کوچ نے بھی نیشنل اسٹیڈیم  کی پچ کاجائزہ لیا۔
قومی  ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن شروع کردیا ہے جب کہ کپتان بابراعظم اور ہیڈ کوچ نے پچ کا معائنہ کیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *