ایف پی سی سی آئی کا لاہور میں رات 10 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے پر اتفاق

لاہور: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزکامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے بھی لاہور  میں مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے پر اتفاق کرلیا۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے اپنے بیان میں  کہا کہ کاروباری مراکز 10 بجے بند کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا احسن فیصلہ ہے جس پر پابندی سے عمل کریں گے۔ عرفان اقبال نے کہا کہ اسموگ سنجیدہ ایشو ہے، قوم کو اسے سمجھنا ہو گا، ملک بھرمیں اس فیصلے پر عمل کرایا جانا چاہیے اور تاجر برادری اس پر عمل کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *