تیسرا ٹیسٹ: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

کراچی: تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ملتان سے کراچی پہنچ گئیں۔ انگلینڈ اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت آفیشلز نے قومی ائیر لائن پی آئی اے سے سفر کیا جس کی پرواز پی کے 6331 نے دوپہر ایک بج کر 5 منٹ پر کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا۔ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت ہوٹل روانہ کیا گیا جب کہ اس موقع پر سندھ پولیس کے اسپیشل سکیورٹی یونٹ اور کراچی پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتے سےکراچی میں شروع ہوگا، انگلش ٹیم کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *