عمران خان کا ساتھ دیا اور دیتے رہیں گے: پرویز الٰہی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہم نے عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔
چوہدری پرویز الہٰی سے صوبائی وزیر محمد لطیف نذر نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور فیصل آباد میں ترقیاتی کاموں پر ہونے والی پیشرفت پر بات چیت کی گئی جب کہ لطیف نذر نے پرویزالہٰی کو محکمہ معدنیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ہم نے ان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، میں ون مین شو کی بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے، ہمیشہ غریب آدمی کو ریلیف دینے کے لیے خلوص نیت سے کام کیا ہے، ایسے کام کررہے ہیں جو عوام میرے پہلے دور کی یاد رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، ہم نے ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں۔