پاکستان کی تقریباً نصف آبادی کے لیے مہنگائی اہم ترین مسئلہ
پاکستان کی تقریباً نصف آبادی کے لیے مہنگائی اہم ترین مسئلہ بن گیا ہے۔ اپسوس پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق بے روزگاری اور غربت کو ملک کے اہم مسائل قرار دینے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ سروے میں 40 فیصد لوگ مہنگائی کو اہم مسئلہ کہتے تھے لیکن اب یہ تعداد 49 فیصد تک جاپہنچی ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق بے روزگاری پر تشویش کا اظہا ر کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 11 فیصد سے 18فیصد ہو گئی ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو اہم مسئلہ کہنے والے پاکستانیوں کی شرح 3 فیصد تک کم ہو کر 4 فیصد تک آگئی ہے۔