بلوچستان کے ضلع حب اور ضلع لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے

بلوچستان کے ضلع حب اور ضلع لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ضلع حب 1 میونسپل کارپوریشن اور 3 میونسپل کمیٹیوں دُریجی، وندر، گڈانی اور ضلع کونسل حب پر مشتمل ہے۔ ضلعے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 620 ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹنگ کیلئے حب میں 124 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
ضلع حب کے 138 وارڈز میں سے 30 وارڈ ز سے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 2 امیدواروں کی وفات کے باعث 2 وارڈز پر الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں، اب یہاں 106 وارڈز میں انتخابات ہوں گے۔ ضلع لسبیلہ ایک میونسپل کارپوریشن اوتھل، 5 میونسپل کمیٹیوں بیلہ، اوتھل، کنراج، لاکھڑا، لیاری اور ضلع کونسل لسبیلہ پر مشتمل ہے۔
ضلعے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 703 ہے۔ لسبیلہ کے 146 وارڈز میں 27 وارڈز سے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ لسبیلہ میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے 119 وارڈز میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ آج ہونے والے بلدیاتی اںتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کیلئے لسبیلہ میں 130 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *