گھڑیوں کی فروخت سے متعلق عمران خان کی اہلیہ اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔ مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کے سلام کا جواب دینے کے بعد ان کی طبیعت پوچھتی ہیں اور ان سے عمران خان کی گھڑیوں کو بیچنے کا ذکر کرتی سنی جاسکتی ہیں۔
مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کو بتا رہی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں انھوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں تاکہ آپ ان کو کہیں بیچ دیں۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کیوں کہ وہ ان کے استعمال کی نہیں ہیں اس لیے وہ چاہ رہے ہیں کہ آپ انھیں کہیں (فروخت) کر دیں۔ جس کے جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں ضرور مرشد میں کردوں گا۔