ایران میں اخلاقیات پر عمل درآمد کرانے والی فورس کو ختم کر دیا گیا

ایران میں اخلاقیات پر عمل درآمد کرانے والی پولیس فورس کو ختم کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے اٹارنی جنرل محمد جعفر منتظری کا کہنا ہے کہ اخلاقیات پولیس کا عدلیہ سےکوئی تعلق نہیں ہے، ‘گشت ارشاد’ کو ختم کر دیا گیا ہے۔  یاد رہے کہ ایران میں اخلاقیات پولیس ‘گشت ارشاد’ سابق صدر احمدی نژاد نے قائم کی تھی۔
اٹارنی جنرل محمد جعفر منتظری نے کہا تھا کہ خواتین کو سر ڈھانپنے کے قانون میں ممکنہ تبدیلی پر پارلیمنٹ اور عدلیہ غور کر رہی ہیں۔ ایران میں حجاب کے معاملے پر پولیس کی زیرحراست لڑکی مہسا امینی کے انتقال پر دو ماہ سے مظاہرے جاری ہیں جس میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور درجنوں گرفتار ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *