گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن ارشد ندیم کی کہنی کی سرجری ہوگئی

گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کی کیمبرج میں سرجری ہو گئی۔ اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کہنی کی سرجری ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی، انہوں نے بتایا کہ ارشد ندیم کو سنجیدہ نوعیت کی انجریز تھیں۔ ڈاکٹر علی شیر باجوہ  کا کہنا ہے کہ دو جگہ پر سرجری کرنا پڑی ہے لیکن میں مکمل طور پر مطمئن ہوں، ارشد وارئیر ایتھلیٹ ہیں، جلد مکمل فٹ ہوں گے۔
تاہم  سرجری کے بعد ارشد ندیم کا ری ہیب پروگرام شروع ہوگیا ہے،  ایک ہفتے تک ارشدندیم ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی زیر نگرانی ری ہیب کریں گے۔ انگلینڈ سے واپسی پر ارشد ندیم لاہورمیں اپنے کوچ سلمان بٹ کی زیر نگرانی بحالی پروگرام مکمل کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *