لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار کے کور کمانڈر کراچی تعینات ہونے پر عوامی حلقوں کی جانب سے اظہار مسرت
سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار کو کورکمانڈر کراچی تعینات ہونے پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اظہار مسرت ۔کراچی کے قدیمی آبادی مگھوپیر کے سیاسی وسماجی رہنماں محمد سلیم بروہی نے لفٹننٹ جنرل بابر افتخار کو کورکمانڈر کراچی تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جنرل بابر افتخار کراچی کی قدیم سندھی آبادیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اور ہماری زمینوں پر قابض مافیہ کے خلاف کارروائی کریں گے اور مظلوم سندھی اور بلوچوں کو ان کے جائز حقوق دلائیں گے۔محمد سلیم بروہی کا کہنا تھا کہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے-