’یہاں آکر دیکھو روس نے کیا کیا‘، یوکرینی صدر نے مسک کو آڑے ہاتھوں لے لیا

یوکرین کے صدر ولودو میر زیلینسکی نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک تنقید کو نشانہ بناتے ہوئے یوکرین آنے کا مشورہ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدرنے امریکی اخبار کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور اس دوران انہوں نے ایلون مسک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اس حوالے سے یوکرین کے صدر نے ایلون مسک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یوکرین آنا چاہیے، اگر وہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ روس نے یوکرین میں کیا کیا ہے تو انہیں یہاں آنا چاہیے اور وہ خود آخر یہ سب دیکھیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اور پھر آپ مجھے بتائیں گے کیسے اس جنگ کو ختم کریں، کس نے اسے شروع کیا اور اسے کب ختم کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *