شاہین اور انشا آفریدی کے ہاں پہلے بچے کی ولادت

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور  انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

بچے کی ولادت پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اور پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بولر کو مبارکباد دی جارہی ہے۔

یاد رہے قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کل رات کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے3  ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *