آئی ایم ایف کے رواں ماہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا کلینڈر جاری، پاکستان شیڈول میں شامل نہیں

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اگست کاکیلنڈر جاری کردیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق 28 اگست کوآئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس شیڈول ہے جس میں گنی بساؤکا ایجنڈا شامل ہے، ایگزیکٹو بورڈ گنی بساؤ کے چھٹے جائزہ کی منظوری دےگا۔

 پاکستان کو بھی رواں ماہ نئے قرض پروگرام کی منظوری کی توقع ہے اور  وفاقی وزیر خزانہ بھی رواں ماہ منظوری کی توقع ظاہرکرچکے ہیں تاہم آئی ایم ایف کے کلینڈر میں  پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شیڈول سے ہٹ کربھی ایجنڈا شامل کیاجاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12 جولائی کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا اور پاکستان کو نئے پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے7 ارب ڈالر ملیں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نیا قرض پروگرام 37 ماہ کے عرصے پر محیط ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *