او جی ڈی سی ایل کا تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے  تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ضلع کرک میں واقع نشپا کنواں نمبر 4 سے خام تیل کی پیداواربڑھا دی گئی ہے، نشپا کنواں نمبر 4 سے اضافی 330 بیرل  یومیہ  تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا بتانا ہے کہ  نشپا کنواں نمبر 4 سے اضافی77 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس بھی حاصل کی جا رہی ہے جب کہ گیس کی اضافی پیداوار کو  سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق تیل وگیس کی اضافی پیداوارسے درآمدی بل میں 59.85 ملین ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *