لندن اور نیویارک میں اسرائیل کیخلاف مظاہرے، غزہ پر جاری بمباری فوری روکنے کا مطالبہ
لندن اور نیویارک میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جس میں مظاہرین نے غزہ پر جاری بمباری فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں جنگ بندی کے حق میں نیویارک میں سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں بھی حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔
غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں شدت آگئی، مزید 86 فلسطینی شہید
دوسری جانب اسرائیلی جنگی کابینہ میں شامل اتحادی رکن نے بھی حکومت چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔
جنگی کابینہ میں شامل اتحادی رکن بینی گینٹز نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کو غزہ جنگ سے متعلق سوالات کا 8 جون تک جواب دینا ہوگا، جواب نہ دیا گیا تو حکومت چھوڑ دیں گے۔
رہنما نیشنل یونیٹی پارٹی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو ملک کو کھائی میں گھسیٹتے رہیں گے تو حکومت چھوڑ کر عوام سے رابطہ کریں گے۔