خوشیوں سے بھری میٹھی عید کا آج دوسرا دن
خوشیوں سے بھری میٹھی عید کا آج دوسرا دن ہے، پہلے دن جو بنے تھے مہمان، آج بنیں گے میزبان۔
پہلے دن شیر خرمے سے ایک دوسرے کا منہ میٹھا کرایا گیا، رات میں فوڈ اسٹریٹس پر دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ موج مستی کی، سیخ کباب، بہاری تکے، مٹن بوٹی چٹخارے دار، ٹھنڈی میٹھی آئس کریم نے مزہ دوبالا کردیا۔
پہلے دن جو بنے تھے مہمان آج دوسرے دن بنیں گے میزبان، ہنستی مسکراتی عید ابھی پورے دو دن باقی ہے۔