پی ایس ایل میچز کے ٹکٹ کی قیمت کیا ہو گی؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت منگل سے شروع ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شائقین پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاکر آن لائن ٹکٹ بک کراسکتے ہیں جب کہ کوریئر کمپنی کی مختلف برانچز سے ٹکٹس کی فروخت 12 فروری سے شروع ہوگی۔
پی ایس ایل میچز کے لیے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 7 سو روپے، فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس کی قیمت 1500 مقرر کی گئی ہے۔
پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 2500 اور وی آئی پی انکلوژرز کی قیمت 5000 روپے رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو رہا ہے، افتتاحی تقریب، ایلیمنیٹر میچز اور فائنل میچ کے ٹکٹس کی قیمت زیادہ ہوگی۔
افتتاحی تقریب کے روز ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار، دو ہزار ،تین ہزار اور چھ ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ فائنل میچ کے ٹکٹس کی قیمت ایک ہزار ،ڈھائی ہزار ،چار ہزار اور 8 ہزار مقرر ہے۔
ایلیمنیٹر میچز کے ٹکٹس کی قیمت 750 روپے 1500، 3000 اور 5ہزار مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کراچی پی ایس ایل 9 کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔