چین کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ
چین نے ماحول دوست ترقی میں 2023 کے دوران خاصی پیشرفت کرلی، اپنے دوہرے کاربن ہدف کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
کا مشن ہے کہ 2030 کے بعد کاربن اخراج میں کمی کا عمل شروع کر کے 2060 تک ملک کو کاربن نیوٹرل ملک بنالیا جائے۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں چین نے قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت میں 20.8 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اکتوبر 2023 کے آخر تک قابل تجدید توانائی کی صلاحیت 1.4 ارب کلو واٹ کرلی، یہ چین میں توانائی کی کل پیداوار کا تقریباً 50 فیصد ہے۔
نومبر 2023 کے آخر تک چین میں سولر توانائی کی پیداوار 560 ملین کلو واٹ ہوچکی تھی، یہ ایک سال میں 50 فیصد اضافہ ہے۔
چین نئی توانائی والی گاڑیوں NEV کی صنعت میں عالمی لیڈر بھی ہے، 2023 میں چین نے 88 لاکھ 80 ہزار NEV گاڑیاں فروخت کیں جو کہ 2022 کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہیں۔
2013 سے 2022 تک چین میں جنگلات 21.63 فیصد سے بڑھ کر 24.02 فیصد ہو چکے ہیں۔
2023 کے پہلے 11 ماہ میں چین کے 339 شہروں میں اچھی ہوا کا معیار بڑھ کر 85.8 فیصد ہو چکا ہے۔