جنید خان پاکستان انڈر 19 ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

سابق فاسٹ بولر جنید خان کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنید خان انڈر 19 ورلڈ کپ میں ٹیم کے بولنگ کوچ ہوں گے جبکہ موجودہ کوچ ریحان ریاض خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ورلڈ کپ کیلئے دستیاب نہ تھے۔

34 سالہ جنید خان نے حال ہی میں اسلام آباد ریجن کی بھی کوچنگ کی تھی اور اسلام آباد نے جنید خان کی کوچنگ میں حنیف محمد ٹرافی جیتی تھی۔

جنید خان نے 107 انٹرنیشنل میچز میں 189 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *