پاکستان میں سال 2023 کا سورج غروب ہوگیا

دنیا بھر میں لوگ 2024 کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہیں اور ملک میں بھی رواں سال کا آخری سورج غروب ہونے کو ہے۔

درحقیقت نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز آتشبازی سے ہوا۔

نیوزی سے قبل ٹونگا، سمووا اور کیریباتی میں 2024 کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ہوا تھا۔

آسٹریلیا میں سال نو کا آغاز سڈنی میں آتشبازی سے پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوا اور اس سے پہلے ہی سڈنی ہاربر پر فیملی شو منعقد کیاگیا۔

آسٹریلیا کے بعد جاپان، کوریا، انڈونیشیا میں سال نو کا آغاز ہوگا پھر جنوبی ایشیائی ممالک، روس، یورپی ممالک اور آخر میں امریکا میں نئے سال کا جشن منایا جاتا ہے۔

دوسری جانب ملک میں بھی رواں سال کا آخری سورج غروب ہوگیا۔ کیمرے کی آنکھ نے مناظر محفوظ کرلیے، کئی اچھی اور بری یادیں لے کر سال 2023 اپنے خاتمے کی طرف ہے. سال کے آخری چند گھنٹے باقی ہیں اور شہری پرامید ہیں کہ نیاسال پاکستان کے لیے خوشیاں، ترقیاں اور کامیابیاں لے کر آئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *