حالیہ برسوں کے طاقتور ترین شمسی طوفان کا مشاہدہ

امریکی خلائی ادارے ناسا نے حالیہ برسوں کے طاقتور ترین شمسی طوفان کی تصاویر جاری کی ہیں۔

یہ شمسی طوفان اتنا طاقتور تھا کہ اس نے 14 دسمبر کو زمین میں کچھ ریڈیو کمیونیکیشنز کو متاثر کیا۔

ناسا نے یہ تصاویر سولر ڈائنامکس آبزرویٹری کے ذریعے کھینچی تھیں۔

یہ اسپیس کرافٹ 2010 میں سورج کی سرگرمیوں کے مشاہدے کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔

ناسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ 6 برسوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان تھا جس سے ریڈیو کمیونیکیشنز، برقی پاور گرڈز اور نیوی گیشن سگنلز پر اثرات مرتب ہو ئے۔

بیان میں کہا گیا کہ شمسی طوفان سے امریکا اور دیگر خطوں میں دن کے وقت میں ریڈیو کمیونیکیشن متاثر ہوئی۔

امریکا کے National Oceanic and Atmospheric and Administration کے مطابق سائنسدانوں کی جانب سے شمسی طوفان کے اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکی ادارے کے مطابق یہ 10 ستمبر 2017 کے بعد سب سے طاقتور شمسی طوفان تھا۔

اس طرح کے شمسی طوفان کو ایکس کلاس قرار دیا جاتا ہے اور 14 دسمبر کے طوفان کو ایکس 8 کیٹیگری طوفان قرار دیا گیا ہے۔

یورپین اسپیس ایجنسی نے بتایا کہ تاریخ کا سب سے طاقتور شمسی طوفان 4 نومبر 2003 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *