پاکستان کرکٹ اسکواڈ لاہور سے آسٹریلیا کیلئے روانہ

پاکستان کرکٹ اسکواڈ لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو گیا۔

ٹیسٹ میچ کیلئے  قومی اسکواڈ لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو گیا جو  براستہ دبئی سے سڈنی جائے گا۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر کو شروع ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ اسکواڈ میں دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی اور امام الحق شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *