پی ایس ایکس: 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ایک ہفتے سے تیزی دیکھی جا رہی ہے اور 16 نومبر کو 100 انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی سطح عبور کرگیا جب کہ 22 نومبر کو بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 827 پوائنٹس بڑھا اورکاروبار کے اختتام پر 58 ہزار 198 پر بند ہوا۔
آج جمعرات کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 309 پوائنٹس اضافےسے 58 ہزار 507 پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 588 پوائنٹس اضافے سے 58786 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ہے۔