کم جونگ ان نے شمالی کورین حکام کو فلسطین کی حمایت کرنے کا حکم دیدیا
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے شمالی کوریا کے حکام کو فلسطین کی حمایت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی اخبار نے جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فلسطین کی حمایت کے احکامات کے بعد خدشہ ہے کہ وہ حماس کو ہتھیار فراہم کرنے پر بھی غور کر سکتا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق شمالی کوریا ماضی میں حماس کو توپ شکن راکٹ لانچرز بھی فروخت کر چکا ہے۔
اخبار کے مطابق جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا غزہ جنگ کیلئے حماس کو مزید ہتھیار دے سکتا ہے۔
امریکی اخبار نے اسلحے کے ماہرین کے حوالے سے لکھا کہ حماس نے اسرائیل پر حالیہ حملوں کے دوران بھی شمالی کورین ساختہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔