ذہن سے یہ تصور نکال دیں گے کہ اب مقدمات میں التوا ملے گا: چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے اپنے ذہن سے یہ بات نکال دیں کہ اب مقدمات میں التوا ملے گا۔

ایک مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں دائر مقدمات میں التوا نہ دینے سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے کہا سپریم کورٹ میں اب سےکیسز میں التوا دینےکا تصور ختم سمجھا جائے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ میں بہت زیادہ کیسز زیر التوا ہیں، ذہن سے یہ تصور بلکل نکال دیں گے کہ مقدمات میں تاریخ دی جائے گی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا اس کیس کے توسط سے یہ پیغام سب کے لیے ہے کہ اب مقدمات میں التوا نہیں ملے گا، یہ باقی عدالتوں میں ہوتا ہےکہ دستاویزات جمع کرانے کا وقت دیا جائے، سپریم کورٹ آخری عدالت ہے جہاں تمام مقدمات کے فیصلوں کا ریکارڈ پہلے سے ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 17 ستمبر 2023 کو بطور چیف جسٹس پاکستان عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور ان کا پہلے مقدمے کی سماعت کے دوران کہنا تھا بطور چیف جسٹس کوشش ہو گی کہ زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *