الیکشن کمیشن کی 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق رپورٹ کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاقی دارالحکومت بلا لیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جاری مراسلے میں الیکشن کمیشن کے سیکرٹریٹ گروپ، او ایم جی اور ایکس کیڈر افسران کو فوری وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

مراسلے میں الیکشن کمیشن نے 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام کیڈر کے افسران کو واپس وفاق بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ محکموں کو افسروں کی فہرست 3 سے 4 دنوں میں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *