پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1774 پوائنٹس گر گیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے۔
آج کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1774 پوائنٹس کم ہو کر 44470 پر پہنچ گیا، آج کاروبار میں ساڑھے 3 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے گزشتہ تین سیشنز نے دوران اب تک 2900 کی کمی ہو چکی ہے اور اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث شرح سود بڑھنے کا خدشہ ہے۔
معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں گراوٹ اور شرح سود بڑھنےکا اندیشہ اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سبب ہے۔