اعلیٰ عدلیہ سے پیغام ملے تو ماتحت عدالت اور کیا کرے؟ شہباز کا عمران کی سزا معطلی پر ردعمل
لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔
ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس کا ’گُڈ ٹو سی یو‘ اور’وشنگ یو گڈ لک‘ کاپیغام اسلام آباد ہائیکورٹ تک پہنچ گیا ہے، فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتا ہوفیصلہ کیاہوگا تویہ نظام عدل کے لیے لمحہ فکریہ ہوناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟ ایک طرف جھکےترازو اور انصاف کو مجروح کرتانظام عدل قابلِ قبول نہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کےعکس والی گھڑی بیچ کر کھانے والے کے سامنے قانون بے بس ہے، چور اورریاستی دہشتگردکی سہولت کاری ہوگی تو عام آدمی کو انصاف کہاں سےملےگا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ 9مئی ہو، جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ ہو یاپولیس پرپیٹرول بم کی برسات ہو،سب معاف ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطل کردی ہے۔
اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔