شہباز شریف سے کہا تھا ایسا نگران وزیراعظم نہ لائیں جو جمہوریت کا گورکن بن جائے: اختر مینگل
سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے کہا تھا ایسا نگراں وزیراعظم نہ لائیں جو جمہوریت کا گورکن بن جائے۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ سے ان کا ذاتی جھگڑا نہیں، اختلاف اس پر ہے کہ وہ لاپتا افراد کے مسئلے کو مسئلہ نہیں سمجھتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف سے کہا تھا ایسا نگران وزیراعظم نہ لائیں جو جمہوریت کا گورکن بن جائے۔