پاکستانی پنک سالٹ اب امریکا برآمد ہو سکے گا، امریکی کمپنی کیساتھ معاہدہ طے پا گیا
پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) اور امریکی کمپنی مراکل سالٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی پنک سالٹ اب باضابطہ طور پر امریکا برآمد کیا جاسکے گا۔
امریکی کمپنی پاکستان میں “پنک سالٹ” کی پیداوار اور پیکجنگ کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
پی ایم ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد احمد کے مطابق پنک سالٹ کی برآمد کیلئے پلانٹ خصوصی اقتصادی زون میانوالی میں لگایا جائے گا۔