ایشیا کپ اور افغانستان سے سیریز: پاکستانی ٹیم کا اعلان آج ہوگا، کن دو تبدیلیوں کا امکان ہے؟
ایشیا کپ اور افغانستان سے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔
پاکستان ون ڈے ٹیم نے آخری سیریز اپریل مئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی تھی، اب قومی ٹیم افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق 16 رکنی اسکواڈ میں ایک دو تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔
احسان اللہ کی جگہ زمان خان کی شمولیت کا امکان ہے، اس کے علاوہ حارث سہیل بھی 16 رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ کے اعلان سے متعلق ہونے والی پریس کانفرنس تاخیر کا شکار ہوگئی۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس آج سہ پہر کے بعد ہوگی
ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس لاجسٹک مسائل کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایشیا کپ سے متعلق میٹنگز کے باعث پریس کانفرنس کو مؤخر کیا گیا ہے۔