ملک میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 1300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قیمت 1115 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 91 ہزار 16 روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 10 ڈالر اضافےکے بعد 1942 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز  بھی سونےکی فی تولہ قیمت میں 1300 روپےکا اضافہ ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *