ایشیا کپ کا باقاعدہ اعلان ہو گیا، پاکستان کے میچز کب اور کہاں ہوں گے؟

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

اے سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں ہو گا جبکہ 31 اگست کو بنگلا دیش اور سری لنکا کینڈی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

اے سی سی کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو گروپ میچ کھیلیں گی، پاکستان اور بھارت کا میچ سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہو گا جبکہ 3 ستمبر کو بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم سپر فور میں کوالیفائی کرتی ہے تو اے ون قرار پائے گی جبکہ بھارتی ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو وہ سپر فور مرحلے میں اے ٹو ہو گی، سپر فور مرحلے میں اے ون اور اے ٹو کا میچ 10 ستمبر کو کولمبو میں ہو گا۔

اے سی سی کا کہنا ہے کہ سپر فور مرحلے میں ایک میچ لاہور اور 5 میچز کولمبو میں ہوں گے جبکہ ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *