پرویز الٰہی نے اپنی نظربندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
لاہور: تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اپنی نظربندی کو عدالت میں چیلنج کردیا۔
پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے اپنی نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
پرویز الٰہی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ نظربندی کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے لہٰذا نظر بند کرنے کا ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔