پاکستان کے حمزہ الیاس ورلڈ انڈر 21 اسنوکر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
پاکستان کے حمزہ الیاس ورلڈ انڈر 21 اسنوکر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
حمزہ الیاس نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے دھراو پٹیل کو 2-4 سے شکست دی۔ ایشین جونیئر چیمپئن احسن رمضان فائنل فور میں نہ آسکے اور انہیں کوارٹر فائنل میں لیام ڈیوس نے شکست دی تھی۔
ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کا سیمی فائنل آج شام کھیلا جائے گا۔ فائنل فور میں جگہ بناکر ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں حمزہ کا میڈل یقینی ہے۔