چیف جسٹس کا صحافیوں اور یوٹیوبرز سے ملاقات کی تصدیق یا تردید سے انکار

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے صحافیوں اور  یوٹیوبرز سے ملاقات کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا۔

صحافی نے چیف جسٹس سے سوال کیا کہ کیا آپ سے منسوب رپورٹ ہونے والی باتیں درست ہیں؟

اس کے جواب میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے منہ پر انگلی رکھ کرجواب دیا، اس بارے میں کچھ نہیں کہیں گے ۔

پھر صحافی نے پوچھا کیا وہ باتیں غلط ہیں؟ اس پر چیف جسٹس نے جواب دیا  کہ غلط باتیں تو آپ کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *