پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئےچیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے نئےچیئرمین ذکاء اشرف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
چارج سنبھالنے کے بعد چوہدری ذکاء اشرف کی پی سی بی ہیڈ کواٹرز آمد ہوئی جہاں بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ذکاء اشرف کا استقبال کیا۔
ذکاء اشرف کے چارج سنبھالنے کی کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور اس موقع پر انہیں پی سی بی ملازمین کے ساتھ گھلتے ملتے بھی دیکھا گیا۔