توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر اظہار عدم اعتماد
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کا کے خلاف درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی پٹیشن دائر کی ہے۔
درخواست میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں چیف جسٹس سے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستیں سننے سے معذرت کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں زیر سماعت ہیں۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کل اسلام آباد کی عدالتوں میں کل 14کیسز میں پیش ہوں گے اور 190ملین پاونڈ اسکینڈل کیس کی سماعت کل اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوگی۔