نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی، قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیے

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیے۔

قائم مقام صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیے جس کے ساتھ ہی  یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔

الیکشن ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کیا گیا جبکہ یہ بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے۔

نااہلی کی سزا5 سال تک کرنےکا بل منظور، نوازشریف اورجہانگیرترین کےالیکشن لڑنےکی راہ ہموار

اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دینےکا بل بھی اتفاق رائے سے منظور کیا۔

واضح رہے کہ بل کی منظوری سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے الیکشن لڑنےکی راہ بھی ہموار ہوگئی اور دونوں کی تاحیات نااہلی ختم ہوسکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *