ایف آئی اے نے جیل سے رہائی کے بعد پرویز الہیٰ کو دوبارہ حراست میں لےلیا

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر  اور  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز لاہور میں اینٹی کرپشن کی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کےکیس میں پرویز الہیٰ کی بعد ازگرفتاری ضمانت منظور کی تھی تاہم جیل حکام کو روبکار  موصول نہ ہونےکے باعث پرویز الہیٰ گزشتہ روز  جیل سے رہا نہ ہوسکے تھے۔

ایف آئی کی جانب سے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ کل دوپہر کو ہی  درج کیا  گیا تھا،  اینٹی کرپشن کی عدالت سے ضمانت کی منظوری کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم  کل جیل کے باہر موجود تھی تاکہ انہیں گرفتار کیا جاسکے لیکن رہائی نہ ہونے کے سبب ٹیم  واپس چلی گئی۔

آج صبح صدر  پی ٹی آئی کو  جیل سے رہا ہوتے ہی ایف آئی اے نےگرفتار کرلیا اور انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔

رہائی سے قبل سروسزاسپتال کے ڈاکٹروں نےکیمپ جیل میں پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ کیا جس میں ڈاکٹروں نے پرویز الہیٰ کو صحت مند قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *