چیف جسٹس پاکستان سے سینیئر وکلا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی ملاقات

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال سے سینیئر  وکلا اعتزاز  احسن اور لطیف کھوسہ نے ملاقات کی ہے۔

وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس سے ملاقات میں کیسز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ہمارے کیس جلد سماعت کیلئے مقرر ہوں گے، ہم نے کیس جلد سماعت کی درخواست بھی دائرکی ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لطیف کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی تھی۔

ملاقات میں جمہوریت، آئین کے تحت میسر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پرامن جدوجہد میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *