آئی پی پی کی عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایت

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری اور معاون خصوصی نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی جانب سے دونوں کو مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں عہدیداران استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے سے قبل ان عہدوں پر تعینات تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ استحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی آزادانہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے آنے والے الیکشن میں حصہ لے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ نچلی سطح تک رسائی کے لیے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ جلد تشکیل دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عون چوہدری وزیراعظم کے مشیر برائے کھیل و سیاحت اورنعمان لنگڑیال  معاون خصوصی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *