ذی الحج کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی

پاکستان میں ذی الحج 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ ملک کے کئی مقامات پر چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیا کہ یکم ذی الحج 1444 ہجری 20 جون بروز منگل کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔

دوسری جانب گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا تھا، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *