سابق امریکی صدر ٹرمپ کو گرفتاری کےکچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں عدالت میں  پیشی کے موقع  پر گرفتاری کے  بعد  جانے کی اجازت دے دی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ ہاؤس میں خفیہ دستاویزات کیس میں پیشی کے موقع پرگرفتار کیا گیا تھا تاہم اب انہیں رہا کردیا گیا ہے۔

سابق امریکی صدر  کو ڈپٹی مارشلز  نے گرفتار کیا تھا اورٹرمپ  فیڈرل الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہیں۔

ڈپٹی مارشلز نے سابق صدر کے ساتھ ان کے قریبی ساتھی والٹ ناؤٹا کو بھی گرفتار کیا تھا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  ان کو سزا دینے کی کوشش الیکشن میں مداخلت ہے، ٹرمپ نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات مسترد کردیے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری پر حامیوں نے میامی کورٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا ۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا الزام ہے، ٹرمپ کو حساس دستاویزات درست انداز سے نہ رکھنے اور محکمہ انصاف کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے کے37 الزامات کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *