2 سے 3 ہفتوں میں عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو جائیگا: رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دو سے تین ہفتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز  ہوجائے گا۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں نفرت اور ملک میں عدم استحکام کے آرکیٹکٹ چیئرمین تحریک انصاف ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 9  مئی کو ہونے والے واقعات کی تیاری پہلے سے کی گئی تھی، ساری منصوبہ بند ی زمان پارک میں کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *