جدہ: دنیا کے سب سے بڑے فلوٹنگ پارک کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ

2020 میں سعودی  شہر  جدہ میں  بنائے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے فلوٹنگ پارک کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ  کرلیا گیا۔

 دنیا کے سب سے بڑے فلوٹنگ واٹر پارک کا نام پیور بیچ ان جدہ ہے جس کا افتتاح 2020 میں وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کیا تھا تاہم اب اس پارک کو سعودی عرب میں مزید پھیلانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق پیور ان بیچ  بنانے والی کمپنی  وبٹ نے  تصدیق کی ہے کہ  اس منصوبے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کے نائب صدر  مولد بن منصور کا کہنا ہے کہ کمپنی اس کے ساتھ مغربی ساحلی پٹی پر  اور بھی مختلف پروجیکٹس پر  کام کررہی ہے، ابھی کام کی شروعات ہے لیکن آگے اسے مزید بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم صرف ایک پارک نہیں بنا رہے بلکہ  ہم اسے ماحولیاتی نظام کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بڑے چھوٹے اور درمیانے  واٹر پارکس بنائے گے۔

واضح رہے یہ پارک جدہ میں شاہ عبداللہ اکنامک سٹی کے قریب ساحلی پٹی کے تقریباً 200 میٹر تک پھیلا ہوا ہے  اس پارک کی تعمیر 3 ہفتوں میں کی گئی تھی  جبکہ اس پارک کو سعودی عرب کے  حرف  تہجی  پر بنایا گیا ہے  اور ان حروف تہجی کی لمبائی 32 میٹر ہے۔

اس پارک  کی تعمیر کا مقصد سیاحت اور فیملی کیلئے دوستانہ سہولیات  فراہم کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *