ایل سیز کی بندش سے ایندھن کی قلت، ایوی ایشن کمپنیوں کو شدید مشکلات کا سامنا
لیٹر آف کریڈٹس (ایل سیز) نہ کھلنےکے باعث ایندھن کی قلت ہونے سے ایوی ایشن کمپنیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل سیز نہ کھلنے سے چھوٹے طیاروں کا فیول کراچی پورٹ پر پھنس گیا ہے اور فیول دستیاب نہ ہونے سے کیڈٹ پائلٹس کی تربیتی پروازیں رک گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ تربیتی پروازیں رکنے سے زیر تربیت پائلٹس کا کورس وقت پر مکمل نہیں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ ایدھی فاؤنڈیشن کی ائیر ایمبولینس بھی تیل کی قلت سےگراؤنڈ ہوگئی ہے۔
ائیرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ ایل سیز نہ کھلنے سے پھر فیول کی قلت ہوگئی ہے، حکومت فوری پورٹ پر پھنسے فیول کو ریلیز کرے، ایوی ایشن کمپنیز کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔