مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں نے نظریاتی ورکرز گروپ بنا لیا
پشاور: مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ناراض رہنماؤں نے نظریاتی ورکرز گروپ بنا لیا۔
مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے رہنما ارباب خضر حیات کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ہم نے پاکستان مسلم لیگ ن نظریاتی ورکرز گروپ بنایا ہے۔
ارباب خضر حیات کا مزید کہنا تھا انجینئر امیر مقام نے پارٹی پر قبضہ کر لیا ہے، مہتاب عباسی، اقبال ظفر جھگڑا اور دیگر رہنماؤں کو دیوار سے لگایا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں، امیر مقام بھی انتخابات لڑیں، امیر مقام اگر جیت گئے تو ہم ان کو صوبائی صدر تسلیم کرلیں گے۔